فاسٹ بولر شعیب اختر کے ہاں بیٹے کی ولادت

      Comments Off on فاسٹ بولر شعیب اختر کے ہاں بیٹے کی ولادت

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے جس کا اعلان انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔ اپنے ٹوئٹ میں اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے اولاد کی نعمت سے نوازا ہے جب کہ زچہ و بچہ دونوں روبہ صحت ہیں جس پر اللہ کا شکر گزار ہوں۔ ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ دنیا میں کسی ذی روح کا آنا بہت بڑا معجزہ ہے اور مجھے باپ بننے پر فخر ہے۔