سمندر سے گمشدہ امریکی ایٹم بم دریافت

      Comments Off on سمندر سے گمشدہ امریکی ایٹم بم دریافت

ایک کمرشل غوطہ خور نے کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے ساحل کے قریب واقع جزائر ہیڈا گوائی کے قریب سمندر کی تہہ میں شاید ایک گمشدہ ایٹم بم دریافت کر لیا ۔ کینیڈا کے محکمہ قومی دفاع (ڈی این ڈی) کا خیال ہے کہ یہ سنہ 1950 میں اس علاقے میں حادثے کا شکار ہونے والے امریکی بی 36 بمبار طیارے کا گمشدہ جوہری ہتھیار ہو سکتا ہے ۔ حکومت کے خیال میں اس بم میں جوہری مواد موجود نہیں ہے اور وہ اس کی تصدیق کیلئے علاقے میں نیوی کے جہاز بھیج رہی ہے ۔