امجد صابری کے قتل میں ملوث گروہ گرفتار، وزیراعلیٰ سندھ

      Comments Off on امجد صابری کے قتل میں ملوث گروہ گرفتار، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی میں پریس کانفرنس کرتےہوئےمرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ لیاقت آبادسےگرفتارملزمان28میں سے9اہم وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان اتحاد ٹاؤن میں 4 رینجرز اہلکاروں اوریکم دسمبر2015 کو 2 ملٹری پولیس کےافسران کوشہید کرنےمیں ملوث ہیں جب کہ 12 پولیس اہلکاراورفرقہ وارانہ بنیادوں پر 7 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی یہی ملزمان ملوث ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 21 مئی کو عائشہ منزل پر ٹریفک پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے والوں میں بھی یہ لوگ ملوث ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ امجد صابری قوال قتل کیس میں بھی اسی گروہ کا ہاتھ ہے، یہ سب شواہد ہتھیاروں کے فرانزک ٹیسٹ سےملے ہی،ں پولیومہم کےدوران پولیس اہلکاروں کوبھی انہی ہتھیاروں سےشہید کیا گیا تھا جب کہ سی ٹی ڈی کےافسران کئی دنوں سےان دہشت گردوں کےپیچھے لگےہوئے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان سے 2 ایم پی فائیو،28 پستول اورمتعدد ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔